آج کی بات
منقول:
سارے مسئلے کا لب لباب یہی ہے کہ کوئی بھی شخص آپ کی اجازت کے بغیر آپ کو نا خوش نہیں کر سکتا ۔ گویا ہم دوسروں کو موقع اور اجازت دیتے ہیں کہ وہ ہمارا موڈ نا خوش گوار کر دے، ہم اپنے آپ پے کنٹرول نہیں رکھ پاتے ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ کرنے لگے ہیں، زندگی مسکرانے اور خوش رہنے کے لیے بہت مختصر ہے، اسے چڑنے ، روٹھنے روٹے اور بگڑنے میں برباد نہ کریں۔ دوسروں پر بگڑ کر اپنے ساتھ ساتھ ان کا موڈ بھی خراب کر دیتے ہیں اور یہی خرابی تعلقات کی خرابی کا باعث بن جاتی ہے۔ ہم دوسروں کو معمولی سی بات پر برا بھلا کہہ کے اپنا دل تو ہلکا کر لیتے ہیں ، وقتی غصے سے نجات تو پالیتے ہیں لیکن کسی عزیز سے اپنا تعلق ہمیشہ کے لیے خراب بھی کر لیتے ہیں ۔ موڈ پر کنٹرول کرنا بہت بڑا فن ہے، آج کل کے دور میں جب بیرونی مسائل ہمیں ہر وقت جھنجھلانے پر تلے رہتے ہیں ایسے میں خود پر قابورکھنا بڑے کمال کی بات ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ کسی بھی بات پر فوری رد عمل سے گریز کیا جائے، زبان پر زیادہ سے زیادہ قابو کی پریکٹس کی جائے ، دل و دماغ کو قابو میں رکھا جائے ، ٹھنڈے دل و دماغ سے صورت حال پر سوچا جائے، دوسروں کو موقع دیا جائے کہ اگر ہمارے ساتھ کسی نے برا سلوک کیا تو شاید اس کی وجہ اس کی بیماری تھکن یا پریشانی ہو۔
