(اندھیری رات کا مہمان) دوسرا دروازہ
پانچویں قسط : دوسرا دروازہ۔
نعمان نے پہلا سوال کامیابی سے مکمل کر لیا تھا۔دروازہ کھل چکا تھا، اور وہ اب ایک نئی روشنی سے بھرپور مقام پر داخل ہوا۔سامنے ایک دریا بہہ رہا تھا مگر پانی شفاف نہیں تھا، بلکہ اس میں یادیں تیر رہی تھیں۔بچپن کی ہنسی، ماں کی دعائیں، اسکول کے دن، تنہائی کے لمحات…
نعمان حیرت میں تھا جیسے دریا میں اس کی پوری زندگی ریکارڈ ہو چکی ہو۔اچانک وہی نقاب پوش سایہ سامنے آ گیا، ہاتھ میں کتاب لیے۔
دوسرا سوال:
اگر تمہیں کسی عزیز کو بچانے کے لیےسچ کا ایک حصہ چھپانا پڑے تو کیا تم اسے چھپاؤ گے؟
نعمان کے چہرے پر سوال کے ساتھ ہی چہرے پر تذبذب جھلک رہاتھا۔”اگر میں سچ چھپاؤں گا… تو شاید کسی اور کی زندگی بچ جائے،لیکن کیا سچ کا چھپانا جھوٹ نہیں؟اور ا گر سب کچھ کہہ دوں… تو شاید وہ ٹوٹ جائے، بکھر جائے…
اسی لمحے دریا میں ایک منظر ابھرا:
اس کا چھوٹا بھائی زید، جو بچپن میں ایک حادثے کا شکار ہوا تھا۔نعمان کو یاد آیا سچ کبھی نہ بولا گیا، صرف زخم چھپائے گئے۔
وہ دھیرے سے بولا:” میں سچ چھپاؤں گا… اگر وہ کسی کی جان یا روح بچا سکتا ہو۔کیونکہ سچ کا مطلب صرف کہنا نہیں، کب اور کیسے کہنا بھی ہوتا ہے۔
سایہ خاموش ہوا، پھر کتاب کے ایک اور صفحے سے روشنی نکلی۔دوسرا دروازہ کھلا اور اس دروازےکے پار، زمین سیاہ اور آسمان سرخ تھا۔
اس نئی دنیا میں…
نعمان جیسے کسی اور وقت میں داخل ہو گیا تھا۔
یہاں لوگ نہیں تھے، صرف آوازیںتھی۔ہر آواز کسی خوف، فریب یا حسرت کی عکاسی کر رہی تھی۔
ایک سایہ آگے آیا مگر اس بار وہ بابا سلیم کا چہرہ لیے ہوئے تھا!
نعمان:کیا آپ بابا سلیم ہیں؟
سایہ مسکرایا:بابا سلیم… تمہاری راہ کا پہلا پہرہ تھے۔
اصل سچ تمہارے سامنے ابھی آنا باقی ہے۔
کچھ لوگ سوالوں سے بچ نکلتے ہیں،اور کچھ سوالوں میں چھپ جاتے ہیں…
اب تمہارا امتحان ہے تیسرا اور آخری سوال۔
آگے کیا ہوگا؟
چھٹی قسط میں:تیسرا سوال کیا ہوگا اور اس میں جان کا خطرہ کیوں ہوگا؟
کیا نعمان اپنی اصلی پہچان تک پہنچے گا؟
وہ پرانی تصویر میں موجود ہم شکل کا راز کیا ہے؟
چھٹی قسط کہانی کا ایک نیا باب کھولے گی ،جہاں نہ صرف فیصلے ہوں گے، بلکہ ان کے نتائج بھی سامنے آئیں گے۔
مفت سہولیات:
مدارس کی اصل روح دینی تعلیم ہے، مگر دنیا میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے جدید ذرائع سے واقفیت ناگزیر ہے۔ کمپیوٹر سیکھنا دین سے ہٹنا نہیں بلکہ دین کو زمانے کے مطابق مؤثر طریقے سے پیش کرنا ہے۔ اگر مدارس کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کو اپنائیں تو وہ نہ صرف علمی دنیا میں قیادت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ امت کو ایک نئی فکری، اخلاقی اور سائنسی سمت دے سکتے ہیں۔
اگر آپ کمپیوٹر سیکھنا چاہتے ہیں بالکل شروع سے یعنی zero to Advance تمام کورس بالکل ترتیب وار
InPage, Microsoft Office (Microsoft Word, Excel, PowerPoint) Graphics design,
تو یوٹیوب پہ سرچ کریں
@tariqueforu/
https://youtube.com/@tariqueforu?si=YWiiQt3IPuUCtGgM
اور Playlist یہ کلک کریں تمام ویڈیوز ترتیب وار مل جائے گا ۔