اندھیری رات کا مہمان باب العلم کے پار the guest of the dark night cross of the door of the education

باب العلم کے پار

اندھیری رات کا مہمان
چوتھی قسط:باب العلم کے پار
نعمان کے سامنے وہ پراسرار دروازہ کھڑا تھا نہ لکڑی کا، نہ پتھر کا، بلکہ جیسے کسی دھند یا روشنی سے بنا ہو۔دروازے پر ایک جملہ چمک رہاتھا باب العلم صرف سچائی کے متلاشی کے لیے۔
نعمان نے ہچکچاتے ہوئے ہاتھ آگے بڑھایا…جونہی اس کا ہاتھ دروازے سے چھوا، ایک زوردار دھماکہ ہوا، اور نعمان بے ہوش ہو گیا۔
جب آنکھ کھلی…وہ ایک اجنبی دنیا میں تھا۔نہ زمین پر مٹی، نہ آسمان پر نیلا رنگ۔ہر طرف روشنی کی لکیریں، معلق پتھر، اور فضا میں تیرتے ہوئے الفاظ… جیسے کوئی خواب حقیقت بن چکا ہو۔
ایک درخت نظر آیا ، یہ درخت وہی تھا جو کتاب کے نقشے میں تھا۔لیکن اس درخت پر پتے نہیں تھے، بلکہ “الفاظ”پتوں کی طرح اس میں لٹک رہے تھے!نعمان قریب گیا، ایک پتہ توڑا، تو اس پر لکھا تھا:”جو خود کو پہچان لے، وہ سب کو پہچان لیتا ہے۔”
اچانک ایک آواز گونجی، مگر کوئی نظر نہ آیا:وہ آواز تھی “تم وہی ہو جس نے خود کو تلاش کرنے کا وعدہ کیا تھا…
نعمان گھبرا کر بولا:”تم کون ہو؟
آواز:”ہم وہ ہیں جو جاننے والوں کو آزماتے ہیں۔”
پھر ایک سایہ ابھرکر سامنے آیانقاب پوش، بلند قامت، ہاتھ میں وہی کتاب جو بابا سلیم کے پاس تھی۔
سایہ بولا:”تمہیں تین سوال دیے جائیں گے، ہر سوال ایک دروازہ کھولے گا… اور تمہارے فیصلے تمہارا مقدر بنائیں گے۔
❓ پہلا سوال:
اگر تمہیں سچ بولنے سے سب کچھ کھونا پڑے،اور جھوٹ بولنے سے سب کچھ مل جائے تم کیا چنوگے؟
نعمان خاموش رہا…اس کی نظروں کے سامنے ماں کا چہرہ آیا، بیمار باپ کا خیال، اور وہ شہر کی پریشانیاں…لیکن اُسی لمحے، بابا سلیم کی آواز ذہن میں گونجی:”جو سچائی کے راستے پر چلے، وہ کبھی تنہا نہیں رہتا۔
نعمان نے کہا:”میں سچ چنوں گا… چاہے سب کچھ چلا جائے!
اچانک ایک دروازہ کھلا، روشنی چمکی اور آواز آئی:”تم پہلا دروازہ پار کر چکے ہو…
آگے کیا ہوگا؟
پانچویں قسط میں:
دوسرا سوال کیا ہوگا؟
اور اس کا کتنا بڑا اثر ہو گا؟
وہ نقاب پوش کون ہے؟
اور بابا سلیم کا کردار اب کیا بنے گا؟
کہانی اب حقیقت اور روحانیت کے ملاپ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

مدارس کی اصل روح دینی تعلیم ہے، مگر دنیا میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے جدید ذرائع سے واقفیت ناگزیر ہے۔ کمپیوٹر سیکھنا دین سے ہٹنا نہیں بلکہ دین کو زمانے کے مطابق مؤثر طریقے سے پیش کرنا ہے۔ اگر مدارس کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کو اپنائیں تو وہ نہ صرف علمی دنیا میں قیادت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ امت کو ایک نئی فکری، اخلاقی اور سائنسی سمت دے سکتے ہیں۔
اگر آپ کمپیوٹر سیکھنا چاہتے ہیں بالکل شروع سے یعنی zero to Advance تمام کورس بالکل ترتیب وار
InPage, Microsoft Office (Microsoft Word, Excel, PowerPoint) Graphics design,
تو یوٹیوب پہ سرچ کریں
@tariqueforu/
https://youtube.com/@tariqueforu?si=YWiiQt3IPuUCtGgM
اور Playlist یہ کلک کریں تمام ویڈیوز ترتیب وار مل جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں