تیسرا اور آخری سوال
اندھیری رات کا مہمان
چھٹی قسط:
آخری سوال :نعمان کی آنکھوں کے سامنے جو سایہ تھا، وہ بابا سلیم کا چہرہ لیے کھڑا تھا مگر آنکھوں میں سکون نہیں، خوف اور آزمائش تھی۔
سایہ بولا:
تم دو دروازے پار کر چکے ہو۔
اب تیسرا سوال تمہیں تمہاری اصل تک لے جائے گا۔لیکن یاد رکھو…یہ سوال صرف سوچنے کا نہیں، جینے کا امتحان ہوگا۔
نعمان کی سانسیں تیز ہو گئیں۔ اس نے گرد و پیش دیکھا ،زمین سیاہ، آسمان سرخ، اور ہوا میں گھٹن سی تھی،جیسے کوئی بڑی سچائی ظہور کے قریب ہو۔
تیسرا اور آخری سوال:
اگر تمہیں خود کو ختم کرنا پڑےتاکہ دوسرے بچ جائیں،تو کیا تم اپنی ذات کو قربان کرو گے؟
نعمان خاموش ہو گیا…یہ سوال باقی سب سے بھاری تھا۔
اس نے سوچا:میں نے ہمیشہ زندگی کو بچانے کے لیے لڑا…کیا اب خود کو مار کر کسی اور کی زندگی بچانا سچائی ہے؟
اور اگر میں بچ گیا،تو کیا وہ جو میرے منتظر ہیں، وہ سب ختم ہو جائیں گے؟
اسی لمحے آسمان میں ایک عجیب منظر دکھائی دیا:ماں ہسپتال میں، بھائی دوا کے انتظار میں،اور ایک سایہ جو اس جیسے لگ رہا تھا،کسی دروازے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔
نعمان چونکا!یہ میں ہی ہوں… مگر دوسرا؟
سایہ مسکرایا:ہاں… وہ تمہاری روح کا ایک اور رُخ ہے،جو سچائی سے بچنا چاہتا ہے۔اب فیصلہ تمہیں کرنا ہے سچائی یا اپنی ذات؟
فیصلہ :
نعمان نے گہری سانس لی، آنکھیں بند کیں اور دل میں کہا:اگر میری ذات فنا ہونے سے کوئی اور جی سکتا ہے تو یہی میری اصل جیت ہے۔
اسی لمحے اس کے جسم سے روشنی نکلی اور تینوں دروازے، تینوں سوال، تینوں منظر…ایک عظیم روشنی میں تحلیل ہو گئے۔
اور پھر…
نعمان نے آنکھ کھولی…وہ ایک اسپتال کے بستر پر تھا۔اس کی ماں سرہانے بیٹھی تھیں، بھائی پاس کھڑا تھا،اور ایک پرانی کتاب میز پر رکھی تھی
وہی کتاب… باب العلم۔
چوہدری جی کمرے میں داخل ہوئے، اور آہستہ سے بولے:تم بچ گئے ہو…
لیکن تم اب وہ نعمان نہیں رہے۔تم وہ ہو جس نے اپنی ذات کو سچ کے راستے میں قربان کیا،اور اب تمہاری کہانی… دوسروں کو جگائے گی۔
اندھیری رات کا مہمان مکمل
لیکن کیا یہ اختتام ہے؟یا صرف ایک نیا آغاز؟
کہانی کے کچھ راز ابھی باقی ہیں:پرانی تصویر میں نعمان جیسا شخص کون تھا؟کیا باب العلم صرف ایک روحانی دروازہ تھا یا کچھ اور؟
کیا نعمان دوبارہ اس دنیا میں لوٹے گا… یا دوسروں کی راہنمائی کرے گا؟
مفت سہولیات:
مدارس کی اصل روح دینی تعلیم ہے، مگر دنیا میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے جدید ذرائع سے واقفیت ناگزیر ہے۔ کمپیوٹر سیکھنا دین سے ہٹنا نہیں بلکہ دین کو زمانے کے مطابق مؤثر طریقے سے پیش کرنا ہے۔ اگر مدارس کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کو اپنائیں تو وہ نہ صرف علمی دنیا میں قیادت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ امت کو ایک نئی فکری، اخلاقی اور سائنسی سمت دے سکتے ہیں۔
اگر آپ کمپیوٹر سیکھنا چاہتے ہیں بالکل شروع سے یعنی zero to Advance تمام کورس بالکل ترتیب وار
InPage, Microsoft Office (Microsoft Word, Excel, PowerPoint) Graphics design,
تو یوٹیوب پہ سرچ کریں
@tariqueforu/
https://youtube.com/@tariqueforu?si=YWiiQt3IPuUCtGgM
اور Playlist یہ کلک کریں تمام ویڈیوز ترتیب وار مل جائے گا ۔