ہمارے بارے میں

اغراض ومقاصد

گفتاربتاتاہے کردار ہمار

اگر آج کے طرز تعلیم اور نظام تعلیم پر طائرانہ نظر ڈالی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نہ صرف یہ کہ نصاب تعلیم سے اسلامی تاریخ وافکار اور تہذیب و تمدن کے باب کو ختم کیا گیا ہے بلکہ اس کو اس طریقے سے مسخ کر کے نوجوان نسلوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے کہ گویا کہ دنیا کی تبدیلی اور ترقی میں اسلام اور مسلمانوں کا سوائے قتل کا رنگری اور جنگ و جدال کے کچھ کر دار ہی نہیں ہے ۔ گویا کہ دنیا کو ہم نے کچھ نہیں دیا۔ جس سے ہمارے نوجوانوں میں کم ہمتی ، عزم وارادے کی پستی اور اپنے اسلامی تاریخ، تہذیب و تمدن اور اپنے مذہب و عقیدے سے نفرت پیدا ہوتی جارہی ہے اور نوجوان جو کہ کسی بھی قوم وملت کے لئے معمار ہوتے ہیں کس میپرسی کے شکار ہوتے جارہے ہیں ۔اسی لئے موجودہ حالات ، نصاب تعلیم اور نظام تعلیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے ” گفتار“ کے نام سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے۔ جس کا واحد مقصد اسلامی تاریخ وافکار، تہذیب وتمدن، اور تاریخ ساز شخصیتوں کی طرز زندگی اور کارناموں سے نسل نوکو روشناس کرانا ہے، جنہوں نے اسلامی تاریخ و افکار، اشاعت اسلام، تہذیب و تمدن کی ارتقاء و بقاء اور امت مسلمہ کو پستی کی دلدل سے نکال کر کامیابی کی منزل مقصود تک پہونچانے کیلئے اپنی زندگی کو وقف کر دیا تھا۔ اور عملی طور اپنے اپنے میدانوں میں جہد مسلسل اور عظیم قربانیوں کے ذریعہ نہ صرف یہ کہ ہواؤں کا رخ بدلا تھا بلکہ تاریخ عالم میں ایک نیا موڑ پیدا کر دیا تھا۔ جن پر تاریخ آج بھی ناز کرتی ہے اور ان نا گفتہ بہ حالات میں بھی ان کے کارہائے نمایاں کو بطور نظیر دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے